اسرو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ سے آئی آراین ایس ایس۔ون ایچ سٹلائٹ چھوڑے گا

حیدرآباد:ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم (اسرو)اس ماہ کی 31تاریخ کو 18بجکر59منٹ پر آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے آئی آراین ایس ایس۔ون ایچ سٹلائٹ چھوڑے گا۔ اسرو کے مطابق یہ سٹلائٹ پہلے سے موجود سات سٹلائٹ سے جاملے گا جس کے ذریعہ برصغیر میں نیوی گیشن کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اسرو کو پچھلے سٹلائیٹس میں خود کار گھڑیوں کی ناکامی کے سبب فاضل سٹلائٹ روانہ کر نا پڑ رہا ہے۔ آئی آر این ایس ایس سٹلائیٹ علاقائی سٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کا حصہ ہے۔ اسرو کے ذرائع کے مطابق یہ ایک خود مختار ہندوستانی سٹلائیٹ ہے جو کریٹیکل نیشنل اپلی کیشن کے پوزیشننگ سسٹم پر مبنی ہے۔ ہندوستان کے نیوی گیشنل سٹلائیٹ سسٹم کو مکمل طورپر کارکرد بنانے کے لئے اس سٹلائیٹ کو مدار میں چھوڑا جائے گا۔ آئی آر این ایس ایس۔ون اے اسرو کے لئے ترجیح بن گیا تھا کیونکہ اسرو کو پتہ چلا تھا کہ مدار میں پہلے سے موجود سٹلائیٹ کے آٹو میٹک کلاکس غیر کارکرد ہوگئے ہیں۔اسرونے ان کلاکس کو کارکرد بنانے میں ناکامی کے بعد اس کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔آئی آر این ایس ایس۔ون اے ،نیوی گیشن انڈین کانسٹی لیشن پر مشتمل سات سٹلائیٹس میں سے ایک ہے۔اس سے وہیکل ٹریکنگ ،فلیٹ منیجمنٹ ،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور میپنگ خدمات میں مددملے گی۔

Title: isro to launch a new navigation satellite on august 31 | In Category: سائنس  ( science )
Tags: