ہندوستانی سائنسدانوں نے کرنسی چھاپنے کے لیے خاص قسم کا کاغذ تیار کیا

نئی دہلی:ہندوستانی زرعی سائنسدانوں نے کرنسی نوٹ چھاپنے کے لئے استعمال میں ہونے والا ایک خاص قسم کا کاغذ تیار کرلیا ہے۔ اتوار کے روزہندوستانی زرعی تحقیق کونسل کے 89 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب میں یہ اطلاع دی گئی۔ مرکزی کپاس تکنالوجی تحقیقی ادارے ممبئی نے کپاس کے پودے سے یہ کاغذ تیار کیا ہے۔
کپاس کے ریشوں کے کیمیاوی عمل اور کچھ دیگر مرحلوں سے گزرنے کے بعد لگدی تیار کی جاتی ہے جسے نوٹ چھاپنے کا کاغذ بنتا ہے۔ ملک میں سالانہ دو سو کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں جس کے لئے کاغذ باہر سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ملک میں خصوصی قسم کے کاغذ کی تیاری کے نتیجے میں غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور کافی حد تک نقلی نوٹ کے مسئلے کا حل بھی نکل آئے گا۔

Title: indian scientists invent special paper for currency | In Category: سائنس  ( science )